اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ق سے معاملات طے کرنے کیلئے وفاقی وزیر اسد عمر کو ذمہ داری سونپ دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وعدے پورے نہ کیے جانے کے بعد اتحاد کے معاملات پر کوارڈینیشن کی ذمہ داری وفاقی وزیر اسد عمر کو سونپ دی گئی، اسد عمر سیاسی معاملات پر مسلم لیگ ق کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور وزیراعظم کو ان کی جانب سے ہر معاملات اور کسی بھی مسائل سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم سے ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی و سیاسی حالات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی موجود تھے،
عمران خان نے ق لیگ سے معاملات طے کرنے کے لیے اسد عمر کو، کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔مونس الہٰی نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں مسلم لیگ ق کی قیادت چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔ تین دنوں میں وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت سے دوسری ملاقات ہے۔مزید برآں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہوگا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک سوال’ کیا مونس کی طرح آپ کا بھی وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا پیغام ہے؟‘ کے جواب میں چودھری پرویزالٰہی نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک سوال’ کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟‘ کے جواب میں کہا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا اُبال آتا ہے،پہلا اُبال آجائے پھر آپ کو کچھ بتائیں گے، اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…