پرویز خٹک کے بھائی کی فضل الرحمان سے ملاقات، جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی اور ممبر کے پی کے اسمبلی لیاقت خٹک نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے مطابق لیاقت خٹک جلد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیاہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک پر80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔ جن میں پیپلز پارٹی،ن لیگ ،جے یو آئی ف،اے این پی بی این پی مینگل اور دیگر کے

اراکین شامل ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ مسودہ میں کہا گیا ہے کہ ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے۔ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال ہے۔خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔مذکورہ بالا صورتحال کے تناظر میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر کو الرٹ کردیا گیا ۔ ذرائع اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ

نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر…

2 mins ago

غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ…

2 hours ago

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…

2 hours ago

جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…

2 hours ago

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس…

2 hours ago