نیب راولپنڈی نےبی فوریوگروپ کےخلاف ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیب راولپنڈی کے ریفرنس میں بی فوريوکےمالک سیف الرحمان نیازی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔سیف الرحمان نیازی کی بیوی اور بیٹوں سمیت6 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق نیب ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بنک سے تصدیق ہوئی کہ ملزمان سرمایہ کاری جمع کرنے کا لائسنس نہیں رکھتے اور دھوکہ دہی سے 16 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری جمع کی گئی۔ریفرنس میں مزید بتایا گیا کہ 56 اکاؤنٹس کا استعمال کرکےعوام سے رقم جمع کی گئی،ملزمان کی کوئی کمپنی منافع میں نہیں لیکن لوگوں کو7سے20 فیصد منافع

کا لالچ دیاجاتا رہا اور ملزمان نے دھوکہ دہی سے لوگوں کواپنا کاروبار قانونی ظاہر کیا۔ریفرنس میں یہ بھی درج ہے کہ ملزمان کوواحد مقصد لوگوں کی محنت کی کمائی لوٹ لینا تھا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سیف الرحمن نیازی کی رائیونڈ لاہور میں 113کنال اراضی اور اُن کی اہلیہ کے نام پلاٹ منجمد کرنے کا حکم دیا۔جنوری میں نیب نے بی فاریو نامی کمپنی کے سربراہ سیف الرحمن نیازی اوراُن کی اہلیہ کی مزید 2 جائیدادیں ضبط کرلی تھیں۔بی فاریوکمپنی کے سربراہ سیف الرحمن نیازی اوران کی اہلیہ کی جائیدادیں ضبط کرنےکےنیب کے اقدامات کی احتساب عدالت نے نیب کے فیصلے کی توثیق کی۔نیب نے ضبط کی جانے والی جائیدادوں کے فیصلوں کی توثیق کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا۔جج نے استفسار کیا کہ اس کیس میں کتنے شکایات کنندہ ہیں جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں پانچ ہزار سے زائد شکایات نیب کو مل چکی ہیں جن کا پیسہ سرمایہ کاری کے نام پرلوٹا گیا ہے۔

Recent Posts

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی / کراچی(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

1 min ago

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ

نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر…

4 mins ago

غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ…

2 hours ago

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…

2 hours ago

جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…

2 hours ago