وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔خیال رہے کہ آج پشاور کے مصروف قصہ خوانی بازار کی جامعہ مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے میں 30 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لائی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 50 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے دس افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

اب سے کچھ دیر قبل ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک دس زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور بیشتر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایس پی سی ٹی کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ تنگ گلیوں کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے عینی شاہدین کے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا۔ دھماکے کی آواز بہت زوردار تھی۔دھماکے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا

Recent Posts

غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ…

2 hours ago

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…

2 hours ago

جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…

2 hours ago

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس…

2 hours ago

ن لیگ سے اختلافات؛ گورنر پنجاب کی صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنیکی تجویز

لاہور(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ فارمولا پر عمل درآمد…

3 hours ago