پشاور دھماکا،دو حملہ آوروں نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی

پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور میں ہونے والے دھماکے سے متعلق تفصیلات آنے کا سلسلہ جاری ہے . اس حوالے سے سی سی پی او محمد اعجاز کے مطابق دو حملہ آوروں نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی .

دہشتگردوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی . ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کے مطابق دھماکے سے متعلق کوئی پیشگی الرٹ نہیں تھا .
بظاہر دھماکا خودکش لگتا ہے . وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اطلاع ہے دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اور کارروائی کی . بیرسٹر سیف نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی تعداد پچاس بتائی جارہی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے .

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے جس کے بعد دھماکے کی نوعیت کے بارے میں بتایا جائے گا . خیال رہے کہ آج پشاور کے مصروف قصہ خوانی بازار کی جامعہ مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں . دھماکے میں 30 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں .
ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد شہداء کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لائی گئی ہیں . ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 50 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے دس افراد کی حالت تشویشناک ہے . زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں . ایس پی سی ٹی کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی . واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے . دھماکے کے فوری بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ تنگ گلیوں کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے .

. .

متعلقہ خبریں