اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشاور کی مسجد میں دھماکے پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی قوتوں کو آسٹریلوی ٹیم کی آمد برداشت نہیں ہوئی ،غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پشاورو دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ المناک ہے ، ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے ، چیف سیکرٹری سے رابطے میں ہیں ، دھماکے کی تحقیقات ہیں ، دھماکے کے پیچھے وہی قوتیں ملوث ہیں جنہیں پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دھماکے سے متعلق کوئی تھریٹ جاری نہیں ہوا ، آسٹریلوی ٹیم کی آمد ملک دشمنوں کو برداشت نہیں ہوتی ۔
دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…