بھارت کی دھمکی کے پی ایل سے تمام غیر ملکی کرکٹرز دستبردار

لاہور (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکیوں کے سبب غیرملکی کھلاڑی کے پی ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں ،سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان نے اس کے باوجود لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کی جانب سے سنگین دھمکیوں کے بعد غیرملکی کھلاڑی لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں حالانکہ اس سے قبل انہوں نے بلامشروط لیگ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے کے پی ایل کھیلنے کے خواہشمند کرکٹرز کو دھمکی دی کہ لیگ میں شرکت کی صورت میں ان پر انڈین پریمیئر لیگ اور

بھارت میں کرکٹ کے دروازے بند ہو جائیں گے اور اب لیگ کا انعقاد پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ہو گا۔دوسری جانب بھارتی بروڈ ی دھمکیوں کے باوجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تلکارتنے دلشان نے کے پی ایل کھیلنے اور مظفرآباد ٹائیگرز کی نمائندگی کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلکارتنے دلشان کو ہر ممکن سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ تلکارتنے دلشان سے بات ہوئی ہے، وہ لیگ میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں اور ہم ان کے جذبے کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے سابق سری لنکن کپتان کو پاکستان اور کشمیری عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ باقی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی دلشان کی پیروی کرنی چاہیے۔ادھر کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی سے متعلق ٹی وی پر خبروں کے ذریعے سے علم ہوا اور خبر کی تصدیق بھی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ تلکارتنے دلشان نے اب بھی کھیلنے میں دلچسپی ظاہرکی ہے جس کی خوشی ہے اور کھلاڑیوں کو بھارتی دھمکیوں کے حوالے سے وزارت خارجہ سے بات کررہے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ غیرملکی کھلاڑی پلان کے مطابق کھیلنے آئیں۔عارف ملک نے کہا کہ کے پی ایل سے متعلق بھارتی میڈیا پر منفی خبریں چلائی جارہی تھیں، ہم نے پہلے دن سے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے لیکن شاید لیگ میں شریک 5 کشمیری کھلاڑی ان کے لیے مسئلہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ کشمیری کھلاڑی انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر نہ کریں البتہ ہم کے پی ایل کے ذریعے پرامن کشمیر دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔پریمیئر لیگ کے صدر نے کہا کہ لیگ کے میچز شیدول کے مطابق منعقد کرائے جائیں گے اور ہم مزید جوش و جذبے کے ساتھ کے پی ایل کا انعقاد کریں گے۔لیگ 16 سے27 مئی تک آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کھیلی جائیگی۔

Recent Posts

کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کی ضرورت ہے؟وزیرِ اعلیٰ سندھ کی صحافیوں کو بریفنگ

کراچی ( قدرت روزنامہ) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی…

2 mins ago

سدھارتھ شکلا کے معاملے میں غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی، شہناز گل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے…

3 mins ago

پی ٹی آئی جے شنکر کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا…

28 mins ago

اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے تاجروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے…

31 mins ago

پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت رات سے اسلام…

32 mins ago

اسلام آباد کے تاجروں کا پی ٹی آئی احتجاج کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کے تاجروں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف…

39 mins ago