ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

مریم نواز نے کہا کہ جانوں کے نذرانے پیش کرکہ قائم کیا گیا امن نااہلی کی نذر ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ پاکستان اور اس میں بسنے والوں پر اپنا رحم فرمائے، زخمیوں کو صحت یاب کرے اور شہدا کے خاندانوں کو صبر دے۔
خیال رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 30 نمازی شہید جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔

Recent Posts

ایس آئی ایف سی اجلاس: آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی…

2 mins ago

اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں، قوم کو فائدہ نہیں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کروڑوں…

19 mins ago

صوبے کےعوام کے ریلیف کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے…

31 mins ago

میں ٹھیک ہوں، مجھے جیل بھیج دیں،یاسمین راشد ہسپتال میں بضد

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر صحت اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد جیل جانے…

1 hour ago

موسمیاتی تبدیلیاں، محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول…

1 hour ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تویہ پڑھ لیں

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک کے مختلف شہروں کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا…

1 hour ago