ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اضافی معیار کے تحت کچھ اہداف کی تعمیل کے لیے پاکستان کے مزید 4 ماہ یعنی جون تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں رہنے کا امکان ہے۔پیرس میں قائم عالمی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والے ادارے ایف اے ٹی ایف کے پلانری سیشن کا اختتامی اجلاس اب سے کچھ دیر کے بعد شروع ہو گا جس کےایجنڈے میں پاکستان کا جائزہ شامل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان جون 2018 سے دہشت گردی کی مالی معاونت اور انسداد منی لانڈرنگ کے نظام میں خامیوں کی وجہ سے گرے لسٹ میں ہے۔اکتوبر 2021 میں ایف اے ٹی ایف نے اپنے 27 نکاتی ایکشن پلان کے 26 آئٹمز کی تکمیل پر پاکستان کی پیشرفت کو تسلیم کیا تھا۔
لیکن اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروپوں کی اعلیٰ قیادت کے خلاف دہشت گردی کی مالی معاونت کی تحقیقات اور ان کے خلاف قانونی کارروائیاں دکھانے کے لیے ملک کو ’اضافی نگرانی کی فہرست‘ میں برقرار رکھا گیا تھا۔
ایشیا پیسیفک گروپ نے بھی پاکستان کے مالیاتی نظام میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان فی الحال مانیٹرنگ لسٹ میں رہے گا اور ذرائع کے مطابق اسے آخری ہدف کے حصول تک گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت اور اس کی روک تھام جیسے معاملات میں پاکستان میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔بعد ازں اس پیشرفت کی بنیاد پر ہی پاکستان کو آئندہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

6 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

7 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

9 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

12 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

17 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

20 mins ago