روس نے بی بی سی پر پابندی عائد کردی

ماسکو (قدرت روزنامہ)یوکرین حملے کے بعد جہاں برطانیہ اور امریکا کا روس پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، وہیں روس بھی ان پابندیوں کی گیم میں پیچھے نہیں، اب روس نے بی بی سی پر پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق روس نے میڈوزا اور ریڈیو لبرٹی خبر رساں ادارے بھی بلاک کردئیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ماسکو کا موقف ہے کہ برطانیہ سمیت غیر ملکی میڈیا دنیا کے سامنے جزوی نظریہ پیش کر رہا ہے۔لیکن مغربی حکومتیں اس دعوے کو مسترد کر

رہی ہیں، اور روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا رہی ہیں۔دوسری جانب امریکین کمپنی ائیر بی این بی نے روس اور بیلاروس میں آپریشنز معطل کر دئیے ہیں، ائیر بی این بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس اور بیلاروس میں آپریشنز روک رہے ہیں، پابندی امریکہ اور مغربی ممالک کی روسی معیشیت پر لگائی گئی پابندیوں کا تسلسل ہے۔ گزشتہ روز ویڈیو گیم بنانے والی امریکہ کی دوسری بڑی کمپنی نے بھی روسی ٹیموں کو فیفا اور این ایچ ایل 22 سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ ای اے نے اپنی ٹوئٹ میں یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم یوکرین کی عوام کے ساتھ ہیں اور فٹ بال کی دنیا میں امن اور یوکرین پر حملے کے خاتمے کے لیے دعا گو ہیں۔جبکہ گوگل نے بھی یورپ بھر میں پلے ایپ اسٹور سے روسی میڈیا آر ٹی اور اسپانتک سے منسلک ایپس کو بلاک کر دیا ہے۔ جبکہ یوکرینی عوام کے تحفظ کیلئے گوگل نے میپ فیچر بھی بند کردیاہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شاہراہوں اور یوکرینی عوام کو روسی حملوں سے بچانا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

16 mins ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور…

42 mins ago

بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ

نیویارک (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بطور…

1 hour ago

فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ بھارت میں گرفتار ہوگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ ریا بارڈے کو بھارت میں جعلی…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں…

1 hour ago

راولپنڈی میں کل موبائل فون سروس بند رہے گی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث کل راولپنڈی میں موبائل سروس…

1 hour ago