آصف زرداری موجودہ سیاسی فلم کے پروڈیوسر، مولانا کو لیڈ رول ملنے کا کوئی امکان نہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ)معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے اطلاعات، سیاحت، پی ایچ ایز و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ذریعے سالانہ تین سے چار ارب ڈالر کے خسارے پر قابو پانے کے حکومتی ویژن کی تکمیل میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر “پلانٹ فار پاکستان” مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اس مہم کے تحت پی ایچ اے تین لاکھ سے زائد مقامی پودے لگانے کا ہدف پورا کرے گی جسمیں سے تقریبا ایک لاکھ پودے عوام میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران

خان نے پہلے ون بلین ٹری سونامی کے خواب کو عملی جامہ پہنایا۔ اب ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کا سفر پورے زور و شور سے جاری ہے۔ ہمارا مقصد اپنے شہروں، دیہاتوں، گلیوں اور چوراہوں کو سر سبز بنانا ہے تا کہ آنے والی نسلیں ایک صاف اور صحت مند ماحول میں سانس لے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب حسان خاور نے لبرٹی چوک لاہور میں “پلانٹ فار پاکستان” مہم کے تحت شہریوں میں مفت پودے تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کی ٹیمیں پوری تندہی کے ساتھ اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں تا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق پی ایچ اے لاہور کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنایا جا سکے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ حکومت 2030 تک تیس فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک اور ساٹھ فیصد بجلی کو قابلِ تجدید توانائی پر منتقل کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اب تک پنجاب بھر 53 میاواکی جنگل لگا چکی ہے جن میں سے لاہور میں سگیاں کے مقام پر دنیا کا سب سے بڑا میاواکی جنگل بھی شامل ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ سیاسی آلودگی کا خاتمہ بھی ہے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت لانگ مارچ کے نام پر چلنے والی سیاسی فلم کے پروڈیوسر آصف زرداری ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان اس فلم میں لیڈ رول لینے کے چکر میں ہیں، لیکن آصف زرداری مولانا کو سائیڈ رول تک ہی محدود رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ بلاول زرداری جیت کے بعد آتش بازی کی تیاریاں کر رہے ہیں لیکن عوام دیکھے گی کہ انکے پٹاخے چلنے سے پہلے ہی ٹھس ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ڈی چوک میں جب عمران خان سیاست کر رہے تھے تب لوگ اس میں فلم تلاش کر رہے تھے، آج جب دھرنوں کے نام پر فلم چل رہی ہے لوگ اسمیں سیاست تلاش کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی سے ترقی یافتہ ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کمزور طبقوں کا درد بانٹتے ہوئے تاریخی ریلیف پیکج دیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

27 mins ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور…

54 mins ago

بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ

نیویارک (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بطور…

1 hour ago

فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ بھارت میں گرفتار ہوگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ ریا بارڈے کو بھارت میں جعلی…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں…

2 hours ago

راولپنڈی میں کل موبائل فون سروس بند رہے گی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث کل راولپنڈی میں موبائل سروس…

2 hours ago