پنجاب میں بھی نمبرز پورے،اپوزیشن کو وفاق کے بعد پنجاب میں بھی 36 حکومتی ارکان کی حمایت حاصل

لاہور(قدرت روزنامہ) اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نمبر گیم پوری ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے 36 ناراض ارکان نے حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نمبر گیم پوری ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے 36 ناراض ارکان نے حمایت کا وعدہ کیا ہے جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور

حکومتی ناراض ارکان پنجاب اسمبلی سے حلف نامے لینے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے اس میں حکومتی اتحاد 194 ارکان کی حمایت کے ساتھ موجود ہے اور حکومت 2 آزاد، 4 مسلم لیگ (ن) اور 2 پیپلز پارٹی کے ارکان کی حمایت کا دعوی بھی کرتی ہے۔ اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ اور حکومتی ناراض ارکان عدم اعتماد کی تحریک میں اہم کردار ادا کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے 29 ناراض ارکان کی حمایت اور پیپلز پارٹی نے 7 حکومتی ارکان کی حمایت کا دعوی کیا ہے اور اب پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار سمیت 5 آزاد ارکان ہیں، پی ٹی آئی 183، (ق) لیگ 10 اور راہ حق پارٹی کا 1 رکن ہے، (ن) لیگ کے 165 اورپیپلز پارٹی کے 7 ارکان موجود ہیں۔اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے اپنی حکمت عملی مکمل کر لی ہے، قائدین کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد وزیراعلی پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی جائے گی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

51 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago