دنیا ایک لیجنڈ، ایک زبردست انسان اور کرکٹر سے محروم ہو گئی، شعیب اختر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کے انتقال پر شعیب اختر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ابھی شین وارن کے بارے میں تباہ کن خبر سنی ، میں کس قدر صدمے اور ادا س ہوں کی اس کی وضاحت لفظوں میں نہیں کر سکتا ہے . دنیا ایک لیجنڈ، ایک زبردست انسان اور کرکٹر سے محروم ہو گئی .

دوسری جانب دنیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے . فاکس نیوز کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی عمر52 سال تھی،ممکنہ طور پر دل کا دورہ شین وارن کی موت کی

وجہ بنا . شین وارن نے ٹیسٹ میں 708 اور ون ڈے میں 293 وکٹیں حاصل کیں ،شین وارن نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی .

. .

متعلقہ خبریں