وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 2000 سستے گھروں کی قرعہ اندازی کردی

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے فراش ٹاون اسلام آباد میں 2000 سستے گھروں کی قراندازی کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق 800 مربعہ فٹ گھر کی کل قیمت صرف 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی،حکومت کی جانب سے ہر گھر کیلئے 3 لاکھ روپے کاسٹ سبسڈی دے جائے گی۔ ترجمان نیا پاکستان ہاؤسنگ عاصم شوکت علی کے مطابق وزیر اعطم عمران خان نے پہلے مرحلے میں 2 ہزار گھروں کی قراندازی کی۔ انہوں نے کہاکہ خوش نصیب افراد کو مارک آپ سبسڈی کے تحت 38 ہزار روپے ماہانہ قسط کی بجائے صرف 13 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا

ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ قراندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب افراد ماہانہ کرایہ کی ادائیگی میں دی جانے والی رقم کے جگہ اب اپنا گھر حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں قراندازی میں شامل 8700 افراد میں سے 2000 خوش نصیب افراد گھر حاصل کریں سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس دور میں 800 مربعہ فٹ کا گھر صرف 32 لاکھ میں ملنا کسی معجزہ سے کم نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت غریب طبقے کو اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کر رہی ہے، گھروں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے،بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کے تدارک کے لیے اونچی عمارتوں کی تعمیر کے ماڈل کو اپنایا جائے۔ جمعہ کور وزیر اعظم عمران خان نے ایک سادہ تقریب میں فراش ٹاؤن اسلام آباد کے کم لاگت اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت غریب طبقے کو اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گھروں کی الاٹمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی اور شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کے تدارک کے لیے اونچی عمارتوں کی تعمیر کے ماڈل کو اپنایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ فراش ٹاؤن منصوبہ نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈویلیپمٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے جو کے 2000 کم لاگت اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جس میں 3 لاکھ روپے حکومت سبسڈی فراہم کرے گی جس کی بدولت فی یونٹ لاگت 29 لاکھ رہ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے اسلام آباد میں اپنا گھر خریدنے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی سے یہ منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپارٹمنٹس کی خرید کے لیے پرایوئٹ بنک آسان اقساط پر قرضے کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سبسڈی کی بدولت ان اپارٹمنٹس کی ماہانہ قسط 13000 روپے ہوگی جبکہ مارکیٹ ریٹ 38000 روپے بنتی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago