اجے دیوگن اور اکشے کمار کی کونسی فلمز جلد ریلیز ہونے والی ہیں؟

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور اکشے کمار کی فلمیں رواں سال ایک ہی تاریخ کو ریلیز کی جائیں گی .
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم میدان اور اکشے کمار کی نئی فلم پرتھویراج رواں سال 3 جون کو سینما گھروں کی زینت بنیں گی، یعنی دونوں اداکاروں کی نئی فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہوں گی .


بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم پرتھویراج پروڈکشن کمپنی یش راج نے تیار کی ہے جس میں اکشے کمار کے ہمراہ منوشی چلر، سنجے دت اور سونو سود سمیت دیگر اداکار اپنا جلوہ دکھائیں گے میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فلم 10 جون 2022 کو ریلیز ہونا تھی مگر فلم سازوں نے بعد میں اس کی ریلیز کی نئی تاریخ 3 جون مقرر کرنے کا اعلان کر دیا .
جس کے بعد اب اکشے کی اس نئی فلم اور اجے کی فلم کا بالی ووڈ باکس آفس میں مقابلہ متوقع ہے کیوں کہ اجے کی فلم میدان بھی 3 جون کو ریلیز ہوگی .
اجے دیوگن کی فلم میدان کے پروڈیوسر بونی کپور ہیں جبکہ امت ترویدی نے اسے ڈائریکٹ کیا ہے .
یاد رہے کہ پڑے پردے کی ان دونوں فلموں کی کہانی حقیقی کرداروں کے گرد گھومتی ہے، اکشے کمار اپنی فلم میں بہادر بادشاہ پریتھوراج چوہان کا کردار نبھائیں گے جبکہ اجے دیوگن اپنی فلم میدان میں سابق بھارتی فٹبال کوچ اور مینجر سید عبدالرحیم کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے .
واضح رہے کہ اجے دیوگن کی فلم میدان اور اکشے کمار کی فلم پریتھوراج 3 جون 2022 کو ریلیز کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں