اجے دیوگن اور اکشے کمار کی کونسی فلمز جلد ریلیز ہونے والی ہیں؟

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور اکشے کمار کی فلمیں رواں سال ایک ہی تاریخ کو ریلیز کی جائیں گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم میدان اور اکشے کمار کی نئی فلم پرتھویراج رواں سال 3 جون کو سینما گھروں کی زینت بنیں گی، یعنی دونوں اداکاروں کی نئی فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم پرتھویراج پروڈکشن کمپنی یش راج نے تیار کی ہے جس میں اکشے کمار کے ہمراہ منوشی چلر، سنجے دت اور سونو سود سمیت دیگر اداکار اپنا جلوہ دکھائیں گے میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فلم 10 جون 2022 کو ریلیز ہونا تھی مگر فلم سازوں نے بعد میں اس کی ریلیز کی نئی تاریخ 3 جون مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔
جس کے بعد اب اکشے کی اس نئی فلم اور اجے کی فلم کا بالی ووڈ باکس آفس میں مقابلہ متوقع ہے کیوں کہ اجے کی فلم میدان بھی 3 جون کو ریلیز ہوگی۔
اجے دیوگن کی فلم میدان کے پروڈیوسر بونی کپور ہیں جبکہ امت ترویدی نے اسے ڈائریکٹ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پڑے پردے کی ان دونوں فلموں کی کہانی حقیقی کرداروں کے گرد گھومتی ہے، اکشے کمار اپنی فلم میں بہادر بادشاہ پریتھوراج چوہان کا کردار نبھائیں گے جبکہ اجے دیوگن اپنی فلم میدان میں سابق بھارتی فٹبال کوچ اور مینجر سید عبدالرحیم کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ اجے دیوگن کی فلم میدان اور اکشے کمار کی فلم پریتھوراج 3 جون 2022 کو ریلیز کی جائیں گی۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

3 mins ago

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

18 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

34 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

39 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

48 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

57 mins ago