دنیا کے معروف کھلاڑی کا چیلسی کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار، جاوید آفریدی کیلئے مقابلہ سخت ہوگیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ) مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے سپر سٹار کانر میک گریگر
نے بھی فٹ بال کلب چیلسی کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی . ڈیلی سٹار کے مطابق کانر میک گریگر خود اگرچہ ایم ایم اے کے کھلاڑی ہیں لیکن وہ فٹ بال بھی شوق سے دیکھتے ہیں .

ان کا پسندیدہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ ہے تاہم وہ چیلسی کلب خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں . چیلسی کلب روسی ارب پتی رومن ابرامووچ کی ملکیت ہے اور انہوں نے اسے فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے . پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی یہ کلب خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے . یہ پہلی بار نہیں ہوگا کہ کوئی انتہائی امیر کھلاڑی فٹ بال کے کھیل میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے . کانر میک گریگر سے پہلے بھی کئی کھلاڑی فٹ بال کلبوں میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں . ان کھلاڑیوں میں برازیلی سٹار رونالڈ نزاریو، ٹینس سٹار رافیل نڈال، این بی اے چیمپین لیبرن جیمز، پیٹرک ماہومز، ڈیوڈ بیکھم، سرینا ولیمز بھی فٹ بال کلبوں میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں