خانیوال(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری سے کیمرے والا ڈرون ٹکرا گیا جس سے وہ زخمی ہو گئیں . آصفہ بھٹو کو کنٹینر سے نیچے اتار کر فوری طبی امداد دی گئی تو انہوں نے ٹانکیں لگوانے سے انکار کردیا .
آصفہ بھٹو کے ساتھ حادثہ پیش آنے کے بعد بات کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آصفہ آگے بھی ہمارے ساتھ ہوگی، پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا .
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا ٹانکے لگیں گے لیکن آصفہ نے کہا پٹی لگادیں میں اوپر جاؤں گی، شہید بی بی کی بیٹی تو بہت بہادر ہے .
. .