کوئٹہ(قدرت روزنامہ) آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نیکوئٹہ میں پہلے اسمارٹ خواتین پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا، جب کہ اس پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او زرغونہ منظور ترین کو تعینات کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں آجی پولیس محسن بٹ و پولیس اعلی افسران سمیت یو این کی شرمیلا رسول نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا رسول کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام صلاحیتوں سے بھرپور ہیں، خواتین پولیس اسٹیشن خواتین کے مسائل حل کرنے میں کردارادا کرے گا۔آئی جی پولیس محسن بٹ کا کہنا تھا کہ یو این کا شکرگزار ہوں خواتین پولیس اسٹیشن قیام میں اہم کردار ادا کیا، پولیس اسٹیشن میں تعینات خوتین اہلکار خواتین کیلئے اہم کردار ادا کریں گی، خواتین اہلکار خواتین پولیس اسٹیشن کا نام روشن کریں گی، سابق ڈی آئی جی رزاق چیمہ کو اس وومن تھانے کے قیام بنانے کا سہرا جاتاہے، پولیس خواتین اسٹیشن کے قیام سے خواتین کے مسائل ایک چھت تلے حل نکلے گا، خواتین پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرنے سمیت جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…