ہم جاگیردارنہ جمہوریت پر عدم اعتمادکااظہارکرتے ہیں،خالد مقبول صدیقی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ کے کنونیئرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ملک میں عدم اعتماد کی باتیں ہورہی ہیں،آج ہم جاگیردارنہ جمہوریت پر عدم اعتمادکااظہارکرتے ہیں،ایسے ایوان پر عدم اعتماد کرتے ہیں جس میں جاگیر داراور سرمایہ داربیٹھاہو،جب ملک میں چینی کابحران آتا ہے تو اپوزیشن اور حکومت دونوں شیرو شکر ہوجاتے ہیں،ان خیالات ایم کیو ایم کے زیراہتمام کوئٹہ کے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ورکرز کنونشن سے اراکین قومی اسمبلی حافظ اسامیہ قادری،کشور زہرہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں ہماری آواز دبانے کیلئے آپریشن کیاگیا،آج وہ آواز بلوچستان میں بھی حق کی بات اور نعرہ بلند کررہاہے،ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ہماراجرم یہ تھا کہ ہم نے مہاجر قومی موومنٹ کے نام سے شروع کی تھی،ہم نے غریب اورمڈل کلاس کو ایوان میں بھیجا،میں آج پھروعدہ کرتاہوں کہ آئندہ بھی عام طبقے کو ایوانوں میں بھیجیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سیاست عبادت ہے ہم بلوچستان کے کونے کونے میں نوجوانوں کو دعوت دینے آئے ہیں آئیں ہماری سیاست کی عبادت میں ہمار ے ساتھ شریک ہوجائیں، ہم آپ کو صرف شمولیت کی نہیں شراکت کی دعوت دیتے ہیں،خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں قومیتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں لسانی اکائیوں کو لڑوایاجاتاہے،پاکستان میں صرف دو ہی قومیتیں ہیں،ایک حاکم اور دوسری محکوم،ایک آقااوردوسراغلام، پاکستان میں دو ہی مسلک ہیں،ایک ظالم اور دوسرا مظلوم،ہمیں گورے آقاوں کی جانب سے مسلط کئے گئے کالے آقاوں کیخلاف صف بندی کرناہوگی .

.

.

متعلقہ خبریں