اسلام آباد،طلباء پر تشدد ملک کو تاریک راہوں پر استوار کرنے کا منفی عمل ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ نے اسلام آباد میں بلوچ طلباء پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و طلباء اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانا نہ صرف آئین سے مترادف ہے بلکہ ملک کو تاریک راہوں پر استوار کرنے کا منفی عمل ہے،اسلام آباد جو وفاق دارالحکومت ہے جس کا فریضہ ہے کہ وہ آئین و قانون کی حکمرانی کو ممکن بنائے،اگر وہی طلباء پر تشدد اور احتجاج کا حق چھینے میں مصروف ہو تو یقیناً قابل افسوس اور منفی عمل ہے،انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی جماعت ہے جو ملک کو جمہوری اصولوں پر استوار کرنے کی جدوجہد کررہی ہے کیونکہ نیشنل پارٹی واضح موقف اور یقین رکھتی ہے کہ حقیقی جمہوریت ہی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو ممکن بنا سکتا ہے اور نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ آئین وقانون شکنی کا مرتکب فرد یا افراد کا علاج نہیں آئین وقانون ہی ہے اس لئے جو بھی آئین وقانون کے برخلاف عمل یا اقدام کرتا ہے وہ قابل گرفت ہے،نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچ طلباء پر تشدد کرنے والے عناصر کی سرکوبی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے اور ساتھ ہی طلباء کا تحفظ اور ان کی داد رسی کرنا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے،نیشنل پارٹی طلباء کے جائز جمہوری احتجاج کی حمایت کرتی ہے۔

Recent Posts

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

2 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

22 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

35 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

46 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

58 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago