دھماکے سے پہلے حملہ آور نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، عینی شاہد

(قدرت روزنامہ)پشاور دھماکے کے عینی شاہدین نے بتایا ہےکہ حملہ آور نے پہلے سیکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کی، پھر مسجد کے اندر جاکر دھماکا کیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی امامیہ مسجد میں دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، شہیدوں کی تعداد 31 ہوگئی۔ خود کش حملے میں 50 افراد زخمی ہیں، کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

پشاور، مسجد میں خودکش دھماکا، 31 شہید

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے پہلے پولیس پر فائرنگ کی، جس سے سیکیورٹی پر موجود دو اہل کار شہید ہوئے۔

سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں تقریباً 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکا مسجد کی دوسری صف میں ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 50 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت مختلف وزراء، مذہبی و سیاسی شخصیات نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Recent Posts

’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اکثر و بیشتر اپنے کسی نہ کسی بیان…

4 mins ago

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

12 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

20 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

27 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

35 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

47 mins ago