(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کی فیملی نے اُن کی طبیعت میں بہتری کی تصدیق کی ہے .
فیملی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، ڈاکٹرز نے طبی رپورٹوں پر اطمینان کا اظہار کیا .
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو 24 گھنٹے میں لندن اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے .
فیملی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز 4 روز کی آبزرویشن کے بعد سفر کی اجازت دیں گے .
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترین گروپ کے ارکان پارلیمان جہانگیر ترین فیملی سے رابطے میں ہیں اور پارٹی رہنما کی خیریت دریافت کرتے رہتے ہیں .
فیملی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی واپسی 10 مارچ کے بعد متوقع ہے .
. .