ارچنا سنگھ نے کپل شرما کو چینل کو لوٹنے والا ڈاکو کہہ دیا

(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما کو شو کی ساتھی میزبان ارچنا پورن سنگھ نے ڈاکو کہہ دیا جو چینل کو لوٹ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دی کپل شرما شو کے دوران اکثر کپل شرما اور ارچنا پورن سنگھ کے درمیان ہنسی مزاق اور جملے بازی چلتی رہتی ہے۔

کپل شرما شو میں اس بار ساجد ناڈیاوالا، اُن کی بیوی، ٹائیگر شروف، کریتی سینن اور اہان شیٹی مہمان بنے، کپل شرما نے شو سے جڑے چند منظر کی ویڈیو جاری کی۔

شوٹنگ کے دوران کیمرے کے پیچھے کے چند مناظر پر مشتمل ویڈیو میں ارچنا پورن سنگھ اور کپل شرما کے ایک دوسرے کی آمدن پر تبصرے سامنے آئے ہیں۔

شو کے ایک حصے میں ارچنا پورن سنگھ نے کپل شرما کو ڈاکو قرار دیا جو چینل کو لوٹ رہا، اس پر کپل شرما نے فوراً جواب دیا، ہاں آپ تو یہاں دوپہر کے کھانے کے عوض کام کرتی ہیں۔

شو کے دوران اکثر کپل شرما کی آمدن دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے درمیان زیر بحث آتی ہے، اس بار ارچنا پورن سنگھ نے اُن پر یہ تیر چلادیا۔

ارچنا جو شو کا مستقل حصہ ہیں، نے شوٹنگ کے دوران ایک موقع پر کہا تم اب بھی ڈاکو ہو جو تگڑی آمدن کے ذریعے چینل کو لوٹ رہا ہے۔

شو کے مہمان کے ساتھ گفتگو کے دوران کپل شرما نے کہا کہ کبھی کبھی ہم بچپن میں الگ چیزیں سوچتے ہیں، جیسے میں نے شعلے فلم دیکھی تو مجھے لگا کہ میں بڑا ہوکر ڈاکو بنوں گا۔

موقع ملتے ہی ارچنا سنگھ نے فوراً لفظی تیر داغ دیا اور کہا کہ ڈاکو ہی تو بنے ہو تم جو چینل کو لوٹ رہا ہے، ڈاکو ہو تم ڈاکو۔

اس پر کپل شرما نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ہی لوٹ رہا ہوں نا چینل کو، آپ تو دوپہر کے کھانے کے عوض آتی ہیں نا یہاں۔

Recent Posts

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

45 mins ago

ہرنائی میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…

49 mins ago

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

1 hour ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

1 hour ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 hour ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 hour ago