وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پربات چیت ہوئی .

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان 9 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے .

عمران خان کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے .

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی نے بھی ملاقات کی تھی .

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی موجود تھے، عمران خان نے ق لیگ سے معاملات طے کرنے کے لیے اسد عمر کو، کوآرڈینیٹر مقرر کیا .

. .

متعلقہ خبریں