انہوں نے کہا کہ مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں . لاک ڈاؤن ، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن،انڈیا میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور پھر دنیا نے اس کے تباہ کُن نتائج دیکھے، کروڑوں لوگ غربت کی لکڑ سے نیچے چلے گئے اور ابھی تک وہاں حالات اپنی پہلی والی حالت میں واپس نہیں آئے . انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت کی معیشت 7فیصد تک سکڑ گئی . واضح رہے کہ اپنے ایک حالیہ بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھارت جیسی حالت ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، وفاق کورونا کے خلاف نہ خود کچھ کرتا ہے اور نہ ہمیں کرنے دیتا ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کیا . ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھارت جیسی حالت ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، وفاقی حکومت سندھ کےعوام کا خیال رکھنے کی بجائے ہماری بےعزتی کروارہی ہے، سندھ میں اگر کورونا پھیلا تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی، وفاقی حکومت نہ تو کورونا پر خود کچھ کرتی ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی کام کرنے دیتی ہے . ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات جیسی دھاندلی کبھی نہیں ہوئی، آزاد کشمیر الیکشن میں پیسہ چلایا گیا، تاریخی دھاندلی کے باوجود 11 سیٹیں حکومت کے منہ سے چھینیں، عمران خان عام آدمی کے لیے تکلیف دہ پالیسیاں بناتے ہیں، عام آدمی تبدیلی کا اصل چہرہ پہچان چکا ہے، ملک میں تاریخی غربت اور بے روزگاری ہے . ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سیلاب سے اتنا بڑا نقصان ہوا لیکن کوئی حکومتی وزیر عوام کے پاس نہیں پہنچا، عمران خان نے عوام کو لاوارث چھوڑدیا . انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن نہ کرانا حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے، ناجائز طریقے سے کرسی پر بیٹھنے والا عمران خان اب بچگانہ حرکتیں بند کرے . بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سابق طالبان عہدے دار کو کشمیر کا حکم ران بنایا جارہا ہے، آزاد کشمیر کا وزیر فائرنگ کرتا رہا، پیسے بانٹتا رہا لیکن الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا، ہم ہرکٹھ پتلی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، مل کر کام کریں تو پنجاب میں بزدار اور وفاق سےعمران کو بھگا سکتے ہیں، جمہوری نظام میں رہتے ہوئے اس حکومت سے نجات لےسکتےہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انڈیا میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور پھر دنیا نے اس کے تباہ کُن نتائج دیکھے، کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے اور بھارت کی معیشت 7فیصد سکڑ گئی، بلاول کی جانب سے وزیراعظم کو سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینے پر حکومت کا ردعمل . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلاول زرداری کہتے ہیں کہ اگر سندھ میں بھارتی ویریٹ ڈیلٹا پھیلا تو اِس کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے .
متعلقہ خبریں