انڈیا میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور پھر دنیا نے اس کے تباہ کُن نتائج دیکھے، وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انڈیا میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور پھر دنیا نے اس کے تباہ کُن نتائج دیکھے، کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے اور بھارت کی معیشت 7فیصد سکڑ گئی، بلاول کی جانب سے وزیراعظم کو سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دینے پر حکومت کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلاول زرداری کہتے ہیں کہ اگر سندھ میں بھارتی ویریٹ ڈیلٹا پھیلا تو اِس کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن ، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن،انڈیا میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور پھر دنیا نے اس کے تباہ کُن نتائج دیکھے، کروڑوں لوگ غربت کی لکڑ سے نیچے چلے گئے اور ابھی تک وہاں حالات اپنی پہلی والی حالت میں واپس نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت کی معیشت 7فیصد تک سکڑ گئی۔

واضح رہے کہ اپنے ایک حالیہ بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھارت جیسی حالت ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، وفاق کورونا کے خلاف نہ خود کچھ کرتا ہے اور نہ ہمیں کرنے دیتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھارت جیسی حالت ہوئی تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے، وفاقی حکومت سندھ کےعوام کا خیال رکھنے کی بجائے ہماری بےعزتی کروارہی ہے، سندھ میں اگر کورونا پھیلا تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی، وفاقی حکومت نہ تو کورونا پر خود کچھ کرتی ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی کام کرنے دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات جیسی دھاندلی کبھی نہیں ہوئی، آزاد کشمیر الیکشن میں پیسہ چلایا گیا، تاریخی دھاندلی کے باوجود 11 سیٹیں حکومت کے منہ سے چھینیں، عمران خان عام آدمی کے لیے تکلیف دہ پالیسیاں بناتے ہیں، عام آدمی تبدیلی کا اصل چہرہ پہچان چکا ہے، ملک میں تاریخی غربت اور بے روزگاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سیلاب سے اتنا بڑا نقصان ہوا لیکن کوئی حکومتی وزیر عوام کے پاس نہیں پہنچا، عمران خان نے عوام کو لاوارث چھوڑدیا۔
انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن نہ کرانا حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے، ناجائز طریقے سے کرسی پر بیٹھنے والا عمران خان اب بچگانہ حرکتیں بند کرے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سابق طالبان عہدے دار کو کشمیر کا حکم ران بنایا جارہا ہے، آزاد کشمیر کا وزیر فائرنگ کرتا رہا، پیسے بانٹتا رہا لیکن الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا، ہم ہرکٹھ پتلی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، مل کر کام کریں تو پنجاب میں بزدار اور وفاق سےعمران کو بھگا سکتے ہیں، جمہوری نظام میں رہتے ہوئے اس حکومت سے نجات لےسکتےہیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

6 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

7 hours ago