اسٹائلنگ اور فوٹو شوٹ کے حوالے سے شوہر گائیڈ کرتے ہیں، ثانیہ شمشاد

 

(قدرت روزنامہ)ثانیہ شمشاد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک خوبصورت اورباصلاحیت اداکارہ ہیں،انہوں نے ہمیشہ ہی اپنی عمدہ اداکاری اور خوبصورتی سے دیکھنے والوں کو حیران کیا .

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ثانیہ شمشاد نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور مختلف مو ضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا .

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کو تصویریں لینے کا بہت شوق ہے، وہی ان کی تصویریں کھینچتے ہیں .

ثانیہ شمشاد نے مزید بتایاکہ ان کے شوہر نے ان کی تصویریں کھینچنے کے لیے آن لائن کورس بھی کیا .

خوبرو اداکارہ ثانیہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر انہیں ڈریسنگ، میک اپ اور فوٹو شوٹ کے حوالے سے بھی گائیڈ کرتے رہتے ہیں .

ثانیہ شمشاد کے مشہور ڈراموں میں میرا سائیں، اسیر زادی، صدقے تمھارے اور پیاری بٹوشامل ہیں .

ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے ہرڈرامے میں منفرد کردار ادا کئے ہیں اوراپنی اداکاری میں یکسانیت سے دور رکھا .

ثانیہ شمشاد کی ہدایت سید کے ساتھ 2019 میں شادی ہوئی اور اب ان کا ایک خوبصورت بیٹا اذلان بھی ہے .

ثانیہ شمشاد ہمیشہ ہی اپنی فیملی کے ساتھ گزارے ہوئے یادگار لمحات کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں .

حال ہی میں انہوں نے ایسی ہی کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جس میں یہ چھوٹی سی خوبصورت فیملی خوشیوں بھرے لمحوں سے محظوظ ہورہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں