فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ مشرق وسطیٰ میں بھی دکھائی جائیگی

(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پاکستان بھر میں ریلیز ہونے والی ایکشن فلم عشرت:’میڈ ان چائنا‘ اب مشرقی وسطیٰ میں بھی نمائش کےلئے پیش کی جائے گی .

ایکشن فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کو عربی میں بھی سب ٹائٹل کیا گیا ہے تاکہ اسے مشرق وسطیٰ میں بھی ریلیز کیا جا سکے .

فلم کے ستارے مشرق وسطیٰ میں فلم کی ریلیز کے لیے پُرامید ہیں .

اداکار محب مرزا کی پہلی ہدایت کردہ فلم کی کاسٹ میں فیشن ڈیزائنرحسن شہریار یاسین ( ایچ ایس وائے)، اداکارہ صنم سعید، سارہ لورین، اداکار شمعون عباسی، علی کاظمی، مانی، شبیر جان، نیر اعجاز، امام سید اور مصطفی چوہدری شامل ہیں .

عرب نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ صںم سعید نے کہا ہے کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ ’عشرت میڈ ان چائنا‘ اگر عربی زبان میں ڈب نہ بھی کی گئی تو اس کے عربی سب ٹائٹلز ضرور ہوں گے اور یہ عرب ممالک کے سینما میں بھی چلے گی تاکہ یہ صرف اردو بولنے والے ناظرین تک محدود نہ رہے بلکہ عربی بولنے والے لوگ بھی اسے دیکھ سکیں .

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اسلام آباد اور ریاض فلموں اور ثقافتی پہلوؤں پر مزید تعاون کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں