(قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی اداکارہ ثانیہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے شوہر نے ان کی اچھی تصاویر لینے کے خاطر باقاعدہ فوٹوگرافی کا کورس کیا ہے .
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ثانیہ شمشاد نے نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے شوہر نے ان کی تصویروں کے لیے کورس کیا .
ثانیہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹرویو کے دوران ان سے میزبان نے سوال کیا کہ ان کی اتنی اچھی اچھی تصویریں کون لیتا ہے؟
اس پر ثانیہ شمشاد نے بتایا کہ میرے شوہر کو میری تصویریں لینے کا بہت شوق ہے، وہی میری تصویریں لیتے ہیں اور انہوں نے میری تصویروں کے لیے آن لائن کورس بھی کیا .
ثانیہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر انہیں ڈریسنگ، میک اپ اور فوٹو شوٹ کے حوالے سے گائیڈ کرتے رہتے ہیں کہ ان پر کیا اچھا لگتا ہے اور کیا نہیں .
ثانیہ شمشاد 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں/ فوٹوسوشل میڈیا
یاد رہے کہ ثانیہ شمشاد 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے .
. .