گھی، چائے کی پتی، گرم مصالحہ، دودھ، دہی اور مرغی سمیت 19 اشیا مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گھی، بچوں کا خشک دودھ، گرم مصالحہ جات، دہی، چائے کی پتی، مٹن، تازہ دودھ، برائلر مرغی اور ایل پی جی سلنڈرسمیت 19 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہو گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق یہ اعداد و شمار وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتائے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 15.23 فیصد ہو گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے 95 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر بھی 217 روپے 57 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت نئی قیمت کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2306 روپے سے بڑھ کر 2523 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گھی کے پیکٹ کی فی کلو قیمت میں 16 روپے 71 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ بچوں کا خشک دودھ 5 روپے 69 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں گرم مصالحہ ،دہی، چائے کی پتی، مٹن، اور تازہ دودھ بھی مہنگا ہو گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے تحت ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 37 روپے 28 پیسے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 10 روپے 71 پیسے اور پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں بھی10/10 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

تیل، گھی، ٹماٹر، آٹا، دودھ، چاول اور گوشت سمیت 20 اشیا مہنگی ہو گئیں

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے لہسن، دالوں، چینی، پیاز اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے جب کہ چاول ، جلانے کی لکڑی اور ماچس سمیت 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

2 mins ago

شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے…

17 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے…

21 mins ago

مسئلہ بابراعظم، شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں بلکہ کرکٹ کو چلانے کے انداز کا ہے، سابق انگلش کپتان کا بیان

لندن(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی…

1 hour ago

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ کی موت کی وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب یونیورسٹی کےگرلز ہاسٹل میں مبینہ خود کشی کرنے والی طالبہ کے والدین…

1 hour ago

چینی وزیر اعظم کا دورۂ پاکستان دوستی کے نئے باب کی شروعات ہے:مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی…

1 hour ago