لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا لانگ مارچ دن دوگنی رات چوگنی تنزلی کے ساتھ لاہور پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ آگے بڑھ رہا ہے، شرکا کی تعداد کم سے کم تر ہوتی جا رہی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے تک بلاول زرداری کا لانگ مارچ ایک چوتھائی تک رہ جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ عوامی حمایت کے بغیر اور کرائے کے شرکا کے ساتھ مارچ کرنے کا یہی انجام ہوتا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ لانگ مارچ شروع ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرنا بلاول کی بوکھلاہٹ ظاہر کر رہا ہے۔ بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کو پورا یقین ہے کہ ان کا لانگ مارچ دراصل “کاٹھ کی ہنڈیا” ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مارچ تک ملکی سیاسی منظر نامے پر اپوزیشن کی ہار مکمل طور پر واضح ہو چکی ہو گی۔
اس کے بعد اگلے ساڑھے چھ سال تک یہ لوگ اقتدار سے دور احتساب کے مزے لیتے نظر آئیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایک پیج پر، اور مضبوط پوزیشن پر کھڑی ہے، اور وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت تزک و احتشام کے ساتھ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…