آصف زرداری نے نیویارک پراپرٹی تحقیقات سے متعلق نیب کو جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے نیویارک پراپرٹی تحقیقات سے متعلق نیب کو جواب جمع کرا دیا ہے، آصف زرداری نے کہا کہ امریکہ میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، جس سال اپارٹمنٹ خریدا اسی سال ہی فروخت کر دیا تھا، جب فلیٹ خریدا اس وقت کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیویارک پراپرٹی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری نے اپارٹمنٹ انکوائری کیس میں نیب کو جواب جمع کرا دیا ہے۔ سابق صدر نے نیویارک فلیٹ کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ رکھی تھی۔ آصف زرداری نے اپنے جواب میں آگاہ کیا کہ امریکہ میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، جس سال اپارٹمنٹ خریدا اسی سال ہی فروخت کر دیا گیا تھا۔
جب فلیٹ خریدا اس وقت کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں تھا۔ انہوں نے جواب میں مزید بتایا کہ امریکہ اپنے علاج کیلئے گیا تھا، نیب صرف انتقامی نشانہ بنا رہا ہے، آصف زرداری نے اپنے وکلاء کے ذریعے نیب کو جواب جمع کرایا۔ یاد رہے نیب نے سابق صدر پر 5 لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں اپارٹمنٹ خریدنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔واضح رہے 15 جولائی2021ء کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق صدرآصف زرداری کو (کل )جمعہ تک نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
آصف زرداری کے نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق نیب تحقیقات کے حوالے سے نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کو خط لکھا۔خط بلاول ہاؤس اسلام آباد اور بلاول ہاؤس کراچی بھجوائے گئے، خط میں آصف زرداری کو سوالنامے کا تحریری جواب دینے اور نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ نیب کی جانب سے کہا گیا کہ آصف زرداری 16جولائی تک ریکارڈنیب راولپنڈی کی ٹیم کوجمع کرائیں۔
یاد رہے نیب نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن سے تمام ریکارڈ موصول ہوگیا تھا ، جس کے بعد تفتیشی ٹیم نے امریکا سے مزید معلومات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیویارک فلیٹ کسی اور کو منتقل کرنے پر ایم ایل اے لکھا جائے گا ، الیکشن کمیشن میں آصف زرداری نے نیویارک پراپرٹی ظاہرنہیں کی جبکہ نیویارک پراپرٹی رجسٹرار کی پرانی دستاویزات نیب کے پاس موجود ہے ، جس کے مطابق نیویارک میں جائیداد ملکیت آصف زرداری کی ہی تھی۔
نیب دستاویز میں کہا گیا تھا کہ 20جون2007 کو5لاکھ 30ہزار ڈالرمیں اپارٹمنٹ خریدا گیا اور 7جون 2007کوآصف زرداری نیمیری این نامی خاتون کو پاورآف اٹارنی دیا۔خیال رہے آصف زرداری نیکیس میں 28جولائی تک عبوری ضمانت لے رکھی ہے جبکہ آصف زرداری نے نیب سوالنامے کاجواب اور متعلقہ ریکارڈ جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی تھی۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

50 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago