اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے فراش ٹاون اسلام آباد میں 2000 سستے گھروں کی قرعہ اندازی کردی . وزیراعظم آفس کے مطابق 800 مربعہ فٹ گھر کی کل قیمت صرف 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی ،حکومت کی جانب سے ہر گھر کیلئے 3 لاکھ روپے کاسٹ سبسڈی دے جائے گی .
ترجمان نیا پاکستان ہاؤسنگ عاصم شوکت علی کے مطابق وزیر اعطم عمران خان نے پہلے مرحلے میں 2 ہزار گھروں کی قرعہ اندازی کی .
انہوں نے کہاکہ خوش نصیب افراد کو مارک آپ سبسڈی کے تحت 38 ہزار روپے ماہانہ قسط کی بجائے صرف 13 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہو گی . انہوںنے کہاکہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب افراد ماہانہ کرایہ کی ادائیگی میں دی جانے والی رقم کے جگہ اب اپنا گھر حاصل کر سکیں گے . انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں قرعہ اندازی میں شامل 8700 افراد میں سے 2000 خوش نصیب افراد گھر حاصل کریں سکیں گے . انہوں نے کہاکہ اس دور میں 800 مربعہ فٹ کا گھر صرف 32 لاکھ میں ملنا کسی معجزہ سے کم نہیں .
. .