اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے فراش ٹاون اسلام آباد میں 2000 سستے گھروں کی قرعہ اندازی کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق 800 مربعہ فٹ گھر کی کل قیمت صرف 32 لاکھ روپے مقرر کی گئی ،حکومت کی جانب سے ہر گھر کیلئے 3 لاکھ روپے کاسٹ سبسڈی دے جائے گی۔ ترجمان نیا پاکستان ہاؤسنگ عاصم شوکت علی کے مطابق وزیر اعطم عمران خان نے پہلے مرحلے میں 2 ہزار گھروں کی قرعہ اندازی کی۔
انہوں نے کہاکہ خوش نصیب افراد کو مارک آپ سبسڈی کے تحت 38 ہزار روپے ماہانہ قسط کی بجائے صرف 13 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب افراد ماہانہ کرایہ کی ادائیگی میں دی جانے والی رقم کے جگہ اب اپنا گھر حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں قرعہ اندازی میں شامل 8700 افراد میں سے 2000 خوش نصیب افراد گھر حاصل کریں سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس دور میں 800 مربعہ فٹ کا گھر صرف 32 لاکھ میں ملنا کسی معجزہ سے کم نہیں۔
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…