اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک بڑی سازش کی کڑی ہے ، اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے انشاء اللہ پاکستان کے دشمن ناکام ہونگے . نہوںنے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد عوام کے واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا .
وفاقی وزیر اطلاعات نے واقعہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی
. .