فری ٹکٹ دیتے ہیں اپوزیشن آئے میچ دیکھے ، چائے بھی پلائیں گے ،فواد چوہدری کی اپوزیشن کو میچ دیکھنے کی دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فری ٹکٹ دیتے ہیں اپوزیشن آئے میچ دیکھے ، چائے بھی پلائیں گے ،ہم پاکستان اور بھارت میں کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،بھارت سازشوں کے بجائے ٹیم پاکستان بھیجے ،وزیراعظم عمران خان میچ دیکھنے آئیں گے ۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گور نر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ 24سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے جس کے ہم شکر گزار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہورہی ہے ، اپوزیشن کو فری ٹکٹ دیتے ہیں وہ آئے میچ دیکھے ہم چائے بھی پلائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ہمیشہ عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے،پیسے لوٹنے کا معاملہ ہو، کھیل کا معاملہ ہو، ہمیشہ عوام کے خلاف ہوتے ہیں۔

ایک سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن ان فٹ ہے ، میچ نہیں کھیل پائیگی۔ آسٹریلیا ٹیم کی پاکستان آمد پر بھارتی سازشوں کے حوالے سے کئے گئے سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ چاہتے ہیں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کھیلنے آئے۔ انہوںنے پاک بھارت سیریز کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت سازشوں کی بجائے پاکستان آ کر کھیلے ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے درمیان رابطے بحال ہونے چاہئیں ۔
انہوںنے کہاکہ بھارت کے ساتھ کرکٹ بحال ہونی چاہیے ،فلم اور میوزک بحال ہو ناچاہیے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی 65فیصد عوام نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ نہیں دیا، بھارت میں بھی نریندر مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں ،بھارتی وزیر اعظم کو صورتحال کو سمجھنا چاہیے ۔ ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ گور نر سندھ عمران اسماعیل وزیر اعظم کے پاس جارہے ہیں ، امید ہے وزیراعظم عمران خان میچ دیکھنے آئیں گے۔
اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہاکہ فواد چوہدری نے اپوزیشن کو اچھی پیشکش کی ہے ، ٹکٹ فری دینگے اور بریانی بھی کھلائیں گے اس سے زیادہ ڈھیل نہیں دے سکتے ۔گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سے جیتتے آرہے ہیں اور 1992کا ورلڈ کپ بھی جیتا ہے ، انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو بھی شکست دی ہے ، اپوزیشن کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔

Recent Posts

خضدار، لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…

16 mins ago

سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…

22 mins ago

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

29 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

35 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

46 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

1 hour ago