لاہور(قدرت روزنامہ)مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا . لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے ملزمان ادکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے،ملزمان پر جرم کے ارتکاب کی حد تک ثبوت موجود ہے .
ملزمان پر الزام ثابت کرنے کے لیے پراسیکیوشن کو گواہان کے بیانات قلم بند کرنے ہیں اور ملزمان پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی . تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف شواہد لانے کا موقع دئیے بغیر فیصلہ نہیں ہو سکتا،عدالت شواہد کے مشاہدے کے بغیر فیصلہ نہیں کر سکتی . عدالت نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن کے ثبوتوں کے بغیر ملزمان کو معصوم ثابت نہیں کیا جا سکتا اور اس وقت اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکتا کہ ملزمان پر الزام بے بنیاد ہے، عدالت ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست کو مسترد کرتی ہے .
. .