اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے ملزمان ادکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے،ملزمان پر جرم کے ارتکاب کی حد تک ثبوت موجود ہے۔

ملزمان پر الزام ثابت کرنے کے لیے پراسیکیوشن کو گواہان کے بیانات قلم بند کرنے ہیں اور ملزمان پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کو ملزمان کے خلاف شواہد لانے کا موقع دئیے بغیر فیصلہ نہیں ہو سکتا،عدالت شواہد کے مشاہدے کے بغیر فیصلہ نہیں کر سکتی۔عدالت نے مزید کہا کہ پراسیکیوشن کے ثبوتوں کے بغیر ملزمان کو معصوم ثابت نہیں کیا جا سکتا اور اس وقت اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکتا کہ ملزمان پر الزام بے بنیاد ہے، عدالت ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست کو مسترد کرتی ہے۔

Recent Posts

سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…

6 mins ago

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

13 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

19 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

30 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

45 mins ago

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

59 mins ago