پاکستان اور روس میں بڑھتے تعلقات پر برطانیہ کا بڑا اقدام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور روس میں بڑھتے تعلقات پر برطانیہ نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا۔اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معیدیوسف کا دورہ برطانیہ منسوخ ہو گیا ہے انہوں نے رواں ہفتے برطانیہ کا دورہ کرنا تھا۔ مشیرقومی سلامتی کو برطانوی حکومت نے دوریکی دعوت دی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورہ روس کے بعد برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ روس کے بدلے میں امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر50.4ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کیا تھا۔24 فروری کو وزیراعظم عمران خان اور صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان کریملن میں سربراہی ملاقات ہوئی۔

سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر مشاورت کی۔

وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ روس کے بعد امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر 50.4 ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔امریکا کے فیڈرل ریسزرو بورڈ نے نیشنل بینک آف پاکستان پر دو جرمانے عائد کیے ہیں۔جرمانہ امریکا کے فیڈرل ریزرو بورڈ اور فنانشل سروس نیویارک نے لگایا۔امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر 50.4 ملین ڈالر کے دو جرمانے عائد کیے۔
فیڈرل ریسزرو بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان امریکا میں فارن فنڈنگ بینک پر آپریٹ کر رہا تھا،اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔بورڈ فرم نیشنل بینک آف پاکستان سے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام کو بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ امریکی حکام نے مبینیہ اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر بینک سے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پر عمل کا تحریر پلان بھی مانگ لیا۔

Recent Posts

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

1 min ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

12 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

27 mins ago

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

41 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

54 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

1 hour ago