پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ انڈریو مکڈونلڈ کا بیان سامنے آگیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے، تاہم اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہماری سکیورٹی ٹیم ہماری رہنمائی کرے گی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردی واضح طور پر پشاور کے لوگوں کے ساتھ ہے تاہم جب سے ہم پاکستان پہنچے ہیں تب سے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں لیکن اگر کچھ حالات تبدیل ہوتے ہیں تو تمام فیصلے ماہرین کی رائے کی بنیاد

پر کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک بڑی سازش کی کڑی ہے ، اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے انشاء اللہ پاکستان کے دشمن ناکام ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد عوام کے واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے واقعہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

Recent Posts

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

8 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

16 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

30 mins ago

اینکر کی تمام کوششیں رائیگاں، سیف علی خان نے کس فرد کو اپنا پسندیدہ سیاستدان بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر…

47 mins ago

ٹویوٹا پاکستان کا مختصر وقت کے لیے گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹویوٹا انڈس کے نام سے معروف انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے رواں…

56 mins ago

عدلیہ اور پارلیمان آمنے سامنے، ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے پر آئینی بحران کا خدشہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان آمنے…

1 hour ago