پنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 1 وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنا لیے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 1 وکٹ کے نقصان پر 302 رنز سکور کرلیے ہیں ۔ پاکستان کی ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ جاری ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا اچھا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ عبداللہ شفیق 44 رنز بنانے کے بعد نیتھن لیون کی گیند پر کیچ دے بیٹھے جس کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے تجربہ کار اظہر علی کریز پر آئے۔
چائے کے وقفے کے بعد امام الحق نے 200 بالز پر 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی۔ دوسری وکٹ پر دونوں بیٹرز نے آسٹریلوی بالرز کی ایک نہ چلنے دی، 140 رنز کی شراکت کیلئے امام الحق اور اظہر علی نے 56 اوورز وکٹ پر قیام کرلیا ہے۔

امام الحق نے 272 گیندوں کا سامنا کیا، 2 چھکے اور 15 چوکے لگائے اور 132 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔

دوسری طرف اظہر علی نے 165 گیندیں کھیلیں اور 64 رنز کی اننگز کے دوران 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، ہم بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی بیٹنگ سائیڈ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ کے لیے اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق میدان میں اترے ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس تاریخی ٹیسٹ میچ کے پہلے اور دوسرے روز مطلع صاف رہنے کی پیش گوئی ہے البتہ آخری تین دن ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے 1998ء سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ ان وکٹوں کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں رکھتے البتہ راولپنڈی کی وکٹ عمومی طور پر فاسٹ باؤلرز کو سپورٹ کرتی ہے اور آسٹریلین پیس اٹیک کے لیے سازگار ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے، دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں 4 مارچ سے 8 مارچ تک پہلا ٹیسٹ میچ کھلیں گی، جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ کراچی اور تیسرا لاہور میں 21 مارچ سے 25 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم(کپتان) ، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے جب کہ آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں پیٹ کمنز(کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبسشین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس گرے، مشیل اسٹاک، نتھان لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں ۔

Recent Posts

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

1 min ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

9 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

23 mins ago

اینکر کی تمام کوششیں رائیگاں، سیف علی خان نے کس فرد کو اپنا پسندیدہ سیاستدان بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر…

40 mins ago

ٹویوٹا پاکستان کا مختصر وقت کے لیے گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹویوٹا انڈس کے نام سے معروف انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے رواں…

49 mins ago

عدلیہ اور پارلیمان آمنے سامنے، ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے پر آئینی بحران کا خدشہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان آمنے…

1 hour ago