شین وارن کی زندگی کا سب سے مشکل لمحہ کونسا تھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن نے اپنی سابقہ اہلیہ سے طلاق کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل لمحہ قرار دیا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شین وارن نے اپنی موت سے چند ماہ قبل اپنی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان سے طلاق پر کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ یہ اُن کی زندگی کا سب سے سخت ترین وقت تھا۔
شین وارن نے کہا تھا کہ طلاق لینا میری زندگی اور میرے بچوں کے لیے ایک مشکل وقت تھا، اور یہ میری غلطی تھی۔ اس لیے مجھے اپنی باقی زندگی اسی کے ساتھ رہنا ہے، یہ آسان نہیں تھا۔اُنہوں نے بتایا کہ سال 2005 میں ایشز سیریز سے ایک ہفتہ قبل، ہم نے طلاق لی تھی، اُس وقت اپنے کھیل کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل تھا۔
آسٹریلوی کرکٹر نے یہ بھی بتایا کہ اُنہیں برطانوی کرکٹ شائقین کی جانب سے اپنی طلاق کے بارے میں مسلسل ظالمانہ نعرے بھی برداشت کرنا پڑے تھے۔شین وارن نے کہا کہ برطانوی کرکٹ شائقین مسلسل نعرے لگاتے تھے اور پوچھتے تھے کہ تمہاری بیوی کہاں گئی؟ اور ان نعروں کا میری ذہنی صحت پر گہرا اثر پڑتا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں وہاں بیٹھا اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند تھا، تو طلاق کی وجہ سے، میں کافی تباہ ہو گیا تھا۔ یہ میری زندگی کا سب سے بُرا اور مشکل وقت تھا۔واضح رہے کہ شین وارن نے سال 1995 میں سیمون سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔سال 2005 میں طلاق کے بعد، ان کی مختصر مدت کے لیے ایک بار پھر صلح ہوگئی تھی لیکن 2010 میں وہ دوبارہ الگ ہوگئے تھے۔

Recent Posts

پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج کی راہ میں رکاوٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج کی راہ میں…

8 mins ago

تقریب کے دوران ہی نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے والا شوہر مشکل میں پڑ گیا

قاہرہ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر…

9 mins ago

مالی سال کی پہلی سہ ماہی؛ ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 101 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ٹیکس…

16 mins ago

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

24 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

24 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

30 mins ago