امید ہے آصفہ بھٹو کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ آصفہ بھٹو اورلانگ مارچ کے تمام شرکا محفوظ رہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہونے پر آصفہ بھٹو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے آصفہ بھٹو کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی ۔

خیال رہے کہ حکومت کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں سابق صدرآ صف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے ڈرون کیمرا جاٹکرایا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔
آصفہ بھٹو حکومت کے خلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں۔ آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لے کر کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔بعد ازاں آصفہ بھٹو کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں موقع پر موجود ایم ایس ڈی ایچ کیو خانیوال ڈاکٹر نبیل سلیم کی سربراہی میں ٹیم نے ان کا معائنہ کیا، سرجن ڈاکٹر بابر نے آصفہ کی ڈریسنگ کی۔

ڈاکٹر نے ایک ٹانکہ لگانے کا بھی کہا تاہم بلاول بھٹو نے مشاورت تک ٹانکہ لگانے سے روک دیا۔ڈاکٹر نبیل سیلم کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کے ماتھے پر زخم ہوا جس کی فی الحال ڈریسنگ کی گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آصفہ بھٹو کو ڈرون کیمرہ پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے لگا، ایمبولینس والے کہہ رہے تھے زخمی سرپرٹانکے لگیں گے، لیکن آصفہ نے کہا کہ ٹانکے چھوڑیں صرف پٹی کردیں لانگ مارچ چھوڑ کر نہیں جاؤں گی۔
انہوں نے خانیوال میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو کو ڈرون کیمرہ پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے لگا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بیٹی بہت بہادر ہیں، ایمبولینس والے کہہ رہے تھے آصفہ بھٹو زخمی ہیں ٹانکے لگیں گے، لیکن آصفہ نے کہا کہ ٹانکے چھوڑیں صرف پٹی کردیں لانگ مارچ چھوڑ کر نہیں جاؤں گی۔ مزید برآں سابق آصف زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے

Recent Posts

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

3 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

11 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

25 mins ago

اینکر کی تمام کوششیں رائیگاں، سیف علی خان نے کس فرد کو اپنا پسندیدہ سیاستدان بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر…

42 mins ago

ٹویوٹا پاکستان کا مختصر وقت کے لیے گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹویوٹا انڈس کے نام سے معروف انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے رواں…

51 mins ago

عدلیہ اور پارلیمان آمنے سامنے، ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے پر آئینی بحران کا خدشہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان آمنے…

1 hour ago