اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات فیٹف کے ایکشن پلان کو نافذ کرنے کے لیے کام کرے گا جب کہ اماراتی حکومت منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے اقدام پر اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ امارات کوگرے لسٹ سے نکالنے کے لیے فیٹف کے ساتھ کام کررہے ہیں، معیشت میں مشکوک لین دین کی نشاندہی پر پیش رفت جاری ہے۔یاد رہے
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلا ن کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…