یوکرین پر حملہ ،روس نے جزوی جنگ بندی کا اعلان کردیا

کیف (قدرت روزنامہ)رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ رو س نے یوکرین پر حملے کے نویں روز آج جزوی طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیاہے جس کا مقصد یوکرین کے شہر ماری پول اور ولنوواکا میں موجود شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کیلئے محفوظ راستہ دینا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں راہداری 10 بجے کھولی گئی ہے جس کے ذریعے ماری پول اور ولنواکا میں موجود شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے ۔دوسری جانب یوکرین

پر روسی حملے کے بعد سے اب تک 28 بچے ہلاک اور 800سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔یوکرین کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے ٹی وی پر جاری بیان میں کہا کہ 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے اب تک کارروائیوں میں جہاں عام شہری مارے گئے وہیں ان حملوں میں 28 بچے بھی جان سے جاچکے ہیں جب کہ 800 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے روس سے جنگ کے دوران خواتین اور بچوں کو محفوظ راستہ دینے کی بھی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال میں محفوظ راہداری کا سوال سب سے پہلا سوال ہے۔

Recent Posts

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

6 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

19 mins ago

اینکر کی تمام کوششیں رائیگاں، سیف علی خان نے کس فرد کو اپنا پسندیدہ سیاستدان بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر…

37 mins ago

ٹویوٹا پاکستان کا مختصر وقت کے لیے گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹویوٹا انڈس کے نام سے معروف انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے رواں…

46 mins ago

عدلیہ اور پارلیمان آمنے سامنے، ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے پر آئینی بحران کا خدشہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان آمنے…

1 hour ago

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

7 hours ago