کراچی ،کیف (قدرت روزنامہ)یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم استنبول کے راستے وطن واپس پہنچ گیا ہے، نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق واپس آنے والا طالب علم جنید حسین کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی ہے، اور 4 ماہ قبل میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے یوکرین گیا تھا . وطن واپس آنے والے جنید حسین نے یوکرین کے حالات کے حوالے سے اہم انکشافات کئے اور بتایا کہ بہت سے طالبعلم یوکرین میں بے یارومددگار پڑے ہیں اور پاکستانی سفارتخانے کا کردار یوکرین میں صفر ہے، سفارتخانے نے کہا کہ صرف 3 دن کی رہائش ہم
دیں گے اس کے بعد ہماری طرف سے کچھ نہیں، ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی کہ دن کیسے گزرے گا اور کیسے رات بسر ہوگی .
جنید حسین کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالی کا لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ ایسے حالات سے نکال کر مجھے واپس وطن پہنچایا، میرے علاقے کے سینیٹر خدا بخش بابر کی مہربانی سے میں واپس وطن پہنچا ہوں، کیونکہ انہوں نے میرے لئے ٹکٹ کا بندوبست کیا . دوسری جانب روس کے یوکرین پر مسلسل حملوں کے نتیجے میں بھارتی طالب علموں کو یوکرین سے بحفاظت نکلنے میں پریشانی کا سامنا ہے جسے دیکھتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے نے اپنی خدمات پیش کردیں . میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی طلبہ کو پناہ دی جسے عالمی سطح پر سراہا گیای . وکرین میں جاری جنگ اور پورے مشرقی یورپی ممالک میں افراتفری کے دوران ایک بھارتی طالب علم نے دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کے اندر بھارتی طلبہ کا ایک گروپ موجود ہے . پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ان طالب علموں کو پناہ دینے کے علاوہ کھانا بھی فراہم کیا گیا . یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے ان بھارتی طلبہ کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیف سے لیویو جانے کیلئے بھارتی سفارتخانے نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا . بھارت کے معروف صحافی و پروفیسر اشوک سوین نے بھی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ رومانیہ کی سرحد پر بھارتی سفارتخانے کا عملہ نہیں تھا لہٰذا ایسے میں پاکستانی سفارتخانے نے بھارتیوں کی مدد کی . پاکستانی سفارتخانے کے اس عمل پر بھارتی طلبہ نے یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کو خراج تحسین پیش کیا .
. .