یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم وطن واپس پہنچ گیا، اہم انکشافات

کراچی ،کیف (قدرت روزنامہ)یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم استنبول کے راستے وطن واپس پہنچ گیا ہے، نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق واپس آنے والا طالب علم جنید حسین کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی ہے، اور 4 ماہ قبل میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے یوکرین گیا تھا۔ وطن واپس آنے والے جنید حسین نے یوکرین کے حالات کے حوالے سے اہم انکشافات کئے اور بتایا کہ بہت سے طالبعلم یوکرین میں بے یارومددگار پڑے ہیں اور پاکستانی سفارتخانے کا کردار یوکرین میں صفر ہے، سفارتخانے نے کہا کہ صرف 3 دن کی رہائش ہم

دیں گے اس کے بعد ہماری طرف سے کچھ نہیں، ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی کہ دن کیسے گزرے گا اور کیسے رات بسر ہوگی۔جنید حسین کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالی کا لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ ایسے حالات سے نکال کر مجھے واپس وطن پہنچایا، میرے علاقے کے سینیٹر خدا بخش بابر کی مہربانی سے میں واپس وطن پہنچا ہوں، کیونکہ انہوں نے میرے لئے ٹکٹ کا بندوبست کیا۔دوسری جانب روس کے یوکرین پر مسلسل حملوں کے نتیجے میں بھارتی طالب علموں کو یوکرین سے بحفاظت نکلنے میں پریشانی کا سامنا ہے جسے دیکھتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے نے اپنی خدمات پیش کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی طلبہ کو پناہ دی جسے عالمی سطح پر سراہا گیای۔ وکرین میں جاری جنگ اور پورے مشرقی یورپی ممالک میں افراتفری کے دوران ایک بھارتی طالب علم نے دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کے اندر بھارتی طلبہ کا ایک گروپ موجود ہے۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ان طالب علموں کو پناہ دینے کے علاوہ کھانا بھی فراہم کیا گیا۔ یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے ان بھارتی طلبہ کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیف سے لیویو جانے کیلئے بھارتی سفارتخانے نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔بھارت کے معروف صحافی و پروفیسر اشوک سوین نے بھی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ رومانیہ کی سرحد پر بھارتی سفارتخانے کا عملہ نہیں تھا لہٰذا ایسے میں پاکستانی سفارتخانے نے بھارتیوں کی مدد کی۔پاکستانی سفارتخانے کے اس عمل پر بھارتی طلبہ نے یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Recent Posts

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

10 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago