16 سالہ لڑکی حاملہ ہو گئی لیکن ماں بے خبر ، جب پتا چلا تو اس کا ذمہ دار کونسا قریبی رشتہ تھا؟ بھارت میں انتہائی افسوسنا ک واقعہ
لڑکی نے اسے بتایا کہ چند ماہ قبل اس کے 12 سالہ بھائی نے دو مرتبہ جنسی تعلق قائم کیا تھا ، جس کے بعد مالکن نے پولیس اور بچوں کے خصوصی ادارے کے اہلکاروں کو طلب کیا اور معاملے سے آگاہ کیا . سب انسپکٹر اوشا کشواہا نے بتایا کہ لڑکی پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ 12 سالہ بچہ تیسرے نمبر پر ہے ، لڑکی نے ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے جبکہ لڑکا تین جماعتیں ہی پڑھا ہے ، دونوں ہی معاملے کی سنگینی سے لاعلم تھے . لڑکی نے اپنی والدہ سے اس واقعہ کا ذکر کیا تھا لیکن ماں نے اس پر کوئی کان نہ دھرے اور بات کو دبا دیا . اہل خانہ یہی سمجھتے رہے کہ لڑکی کے پیٹ میں کوئی انفیکشن ہو گیا ہے اور انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ حاملہ ہو چکی ہے . پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے . . .