16 سالہ لڑکی حاملہ ہو گئی لیکن ماں بے خبر ، جب پتا چلا تو اس کا ذمہ دار کونسا قریبی رشتہ تھا؟ بھارت میں انتہائی افسوسنا ک واقعہ


نوائیڈا(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں 12 سالہ بچے نے اپنی سگی 16 سالہ بہن کو حاملہ کر دیا ، پولیس نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کی ماں لوگوں کے گھر وں میں کام کرکے اپنا گزر بسر کرتی تھی اور اس کی بیٹی بھی اس کا ہاتھ بٹاتی تھی ، یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی گھر میں کام کر نے گی تو اس کی مالکن نے لڑکی کے بڑھے ہوئے پیٹ کو دیکھ کر سوالات کیئے اور پتا چلا کہ وہ تو حاملہ ہو چکی ہے ۔لڑکی نے اسے بتایا کہ چند ماہ قبل اس کے 12 سالہ بھائی نے دو مرتبہ جنسی تعلق قائم کیا تھا ، جس کے بعد مالکن نے پولیس اور بچوں کے خصوصی ادارے کے اہلکاروں کو طلب کیا اور معاملے سے آگاہ کیا ۔

سب انسپکٹر اوشا کشواہا نے بتایا کہ لڑکی پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ 12 سالہ بچہ تیسرے نمبر پر ہے ، لڑکی نے ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے جبکہ لڑکا تین جماعتیں ہی پڑھا ہے ، دونوں ہی معاملے کی سنگینی سے لاعلم تھے ۔لڑکی نے اپنی والدہ سے اس واقعہ کا ذکر کیا تھا لیکن ماں نے اس پر کوئی کان نہ دھرے اور بات کو دبا دیا ۔اہل خانہ یہی سمجھتے رہے کہ لڑکی کے پیٹ میں کوئی انفیکشن ہو گیا ہے اور انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ حاملہ ہو چکی ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس اہلکار تھانے کی گاڑیوں میں کارڈ کے ذریعے پیٹرول ڈلوائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی ائی جی کوئٹہ نے اعتزاز گورایا نے پولیس فورس کوئٹہ میں پرچی کے…

9 mins ago

عظیم دوست کو لاپتا ہوئے9 برس مکمل، بازیابی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے، ہمشیرہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رخسانہ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ کل 3 جولائی کو میرے جبری لاپتہ…

28 mins ago

ریکوڈک پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دیا جائے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا…

37 mins ago

انتظامیہ سے مذاکرات نہ ہوسکے، سریاب روڈ بند رہے گا، لواحقین لاپتا ظہیر احمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین نے سریاب روڈ کو برما ہوٹل کے مقم…

47 mins ago

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس…

55 mins ago

خواتین اور لڑکیوں کی حفظان صحت کیلئے تمام شعبوں کے کردار کی ضرورت ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ حکومت سمیت تمام متعلقہ…

1 hour ago